• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر عینک کا نمبر تبدیل کرکے دیکھیں، انجام دکھائی دے گا، حافظ حمداللّٰہ


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے وفاقی وزیر اسد عمر کو عینک کا نمبر بدلنے کا مشورہ دے دیا۔

وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اسد عمر عینک کا نمبر تبدیل کرکے دیکھیں انہیں اپنا انجام دکھائی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرے گی، وفاقی وزراء میں دم ہے تو روک کر دکھائیں۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ دراصل حکومت کی طبعی عمر پوری ہونے پر فصلی بٹیرے بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین