• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کو بھی دھمکی، PDM کا لانگ مارچ اسلام آباد آیا تو بڑی کُٹ لگائیں گے، اسد عمر

میڈیا کو بھی دھمکی، PDM کا لانگ مارچ اسلام آباد آیا تو بڑی کُٹ لگائیں گے، اسد عمر


اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) اور میڈیا کو اپنے کارکنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئےاسدعمر کا کہناتھاکہ میڈیا والے پی ڈی ایم والوں کے سہولت کار ہیں‘پی ڈی ایم اور میڈیا میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں کو میرا پیغام ہے، لانگ مارچ کا سوچنا بھی مت‘ یہاں ہجوم دیکھو ‘ یہاں آؤ گے تو بڑی کُٹ پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کررہاہے ‘خان جھکا نہ ڈرا، پہلے مودی نے للکارا تو دو جہاز گرائے، نواز شریف بیٹوں اور سمدھی سمیت بھاگ گئے ، عوام کا پیسہ لندن فلیٹوں کے لیے نہیں عوام کے لیے ہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہاکہ یقین تھا دیانتدار وزیراعظم ہوگا تو کالا قانون ختم ہوگا، دو ارب 15 کروڑ میں اسلام آباد میں دیہی علاقوں میں کام ہوا ہے اس سال 50 کروڑ روپے کا اسلام آباد کے دیہی علاقے میں کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی ہورہی ہے ساری دُنیا سے بہتر معیشت چل رہی ہے، احساس راشن کارڈ ہر دوسرے سے تیسرے گھرانے کو دیا جائے گا۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مہنگائی پہلی دفعہ نہیں ہوئی ، آپ کا لیڈر درد رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی حکومت جبراً کسی شہری کو زمین بیچنے پر مجبور نہیں کرسکے گی، اسلام آباد شہر میں پچھلی دہائیوں سے ظلم ہو رہا تھا جس کو زمین دی اس کو الاٹمنٹ نہیں دی۔

تازہ ترین