اسلام آباد (این این آئی)انتخابی اصلاحات بل سمیت اہم قوانین پراتفاق رائےکیلئےحکومت کا اپوزیشن سے پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط ، اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط میں کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کو وسیع تر قومی مفاد کو مدنطر رکھتے ہوئے مشترکہ مفادات کی تمام اہم اصلاحات پر پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر جامع فیصلہ سازی اور اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔
وسیع تر عوامی مفاد میں الیکشنز (ترمیمی) بل 2021 سمیت مختلف بلز پر دوبارہ مشاورتی عمل شروع کرنے اور قانون سازی کیلئے تشکیل دی گئی متفقہ کمیٹی کے فورم کو بروئے کار لایا جائے۔