• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رضوی کی رہائی کے لئے کیس کی تاریخ مقرر نہ جلد سماعت کیلئے حکومتی درخواست دائر ہوئی، سپریم کورٹ ریویو بورڈ کے فیصلے کے بعد امکان

لاہور(آصف محمود سے)تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی کی رہائی سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ کے فیصلے کے بعد ہی عمل میں آسکے گی۔ انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ فیڈرل ریویو بورڈ میں سعد رضوی کی رہائی کیلئے کیس کی سماعت کیلئے تاریخ فی الحال مقرر نہیں ہو سکی اور نہ حکومت کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کیلئے تاحال کوئی درخواست دائر کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 19نومبر کو مولانا خادم حسین رضوی کی برسی کے موقع پر علامہ سعد رضوی کی رہائی متوقع ہے تاہم اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین