• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں ڈور ٹو ڈورووٹرز کے اندراج کا آغاز

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں ورٹرز کے اندراج کے سلسلہ میں ضلع راولپنڈی میں بھی ڈور ٹو ڈورووٹرز کے اندراج کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ۔ضلع راولپنڈی میں ووٹرز تصدیقی مہم کے بعد 17لاکھ نئے ووٹرز کی شمولیت متوقع ہے۔اس وقت ضلع را ولپنڈی کے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد34لاکھ 54 ہزار461 ہے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شاہین غزل نے ووٹرز تصدیق مہم کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نےکہا کہ ووٹرکےاندراج کا عمل ایک ماہ تک جاری رہے گا ۔
تازہ ترین