بھارتی سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 2 روزہ لاک ڈاؤن نافذ کرنےکی تجویز دیدی.
بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی اسپیشل بینچ نے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، فضائی آلودگی کی سطح میں فوری کمی چاہتے ہیں۔
بھارتی چیف جسٹس این وی رامانا کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کی صورتحال بری ہوگئی ہے، فضائی آلودگی کا ذمہ دار صرف کسانوں کو ٹہرایا جا رہا ہے جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے کا فضائی آلودگی میں کردار 40 فیصد ہے۔
عدالت نے پنجاب ،ہریانہ کی حکومتوں سے فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ کچھ دنوں کیلئے روکنے کا کہا ، انہوں نے نئی دہلی انتظامیہ سے سوال کیا کہ آتش بازی اور گاڑیوں سےہونے والی آلودگی ختم کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔
بھارتی سپریم کورٹ نےفضائی آلودگی کیخلاف سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں نئی دہلی کے17سالہ طالبعلم ادتیادوبے نے فضائی آلوگی کیخلاف درخواست دی تھی۔