پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کر رکھا ہے، پی ڈی ایم صرف آئین کی بالا دستی کی بات کرتی ہے۔
کراچی میں مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی مشکلات کا حل صرف اور صرف نظام کو آئین کے تحت چلانے میں ہے۔
شاہد خاقان نے کہا کہ پی ڈی ایم اقتدار نہیں، مہنگائی کا خاتمہ چاہتی ہے، ملکی مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔