• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم نے جان بچانےکی کوشش کی، ویڈیو جیونیوز کو موصول



وفاقی دارالحکومت میں 20جولائی کو قتل ہونے والی نور مقدم کیس کے جائے مقام کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

نور مقدم کی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کےگھر جان بچانےکی کوشش کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

ویڈیو کے مطابق نور مقدم 18 جولائی رات 10 بج کر 19 منٹ پر گھر میں داخل ہوتی ہے، 19 جولائی کی رات 2 بج کر 39 منٹ پر ظاہر جعفر، نور مقدم سامان لے کر گھر سے نکلتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 19جولائی کو ہی رات 2 بج کر 41 منٹ پر نور مقدم ننگے پاؤں گھر سے باہر بھاگتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوکیدار نور مقدم کو باہر نہیں جانے دیتا اور نور مقدم ظاہر جعفر سے معافی مانگ رہی ہوتی ہے۔

19جولائی کو ہی ظاہر جعفر اور نور مقدم 2 بج کر 46 منٹ پر گاڑی میں بیٹھ کر باہر جاتے ہیں۔

20 جولائی کو شام 7 بج کر 11منٹ پر نور مقدم جان بچانے کے لیے کھڑکی سے چھلانگ لگاتی ہے، گھر کے دوسری سائیڈ سے ظاہر جعفر کو بھی چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور مقدم باہر جانےکی کوشش کرتی ہے، مالی نہیں جانے دیتا، چوکیدار بیسمنٹ میں چلا جاتاہے، نور مقدم کو گھسیٹتے ہوئے ملزم ظاہر جعفر گھر کے اندر لے جاتا ہے۔

واضح  رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 20 مئی کو 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

نور مقدم قتل کیس کا ملزم ظاہر جعفر پولیس کی تحویل میں ہے اور کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جاری ہے۔

حکومت نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کیس کے ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تازہ ترین