• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاق کی مدد کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو - فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو - فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کا دوسرے صوبوں سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے، بلوچستان کی ترقی کے لیے ہمیں وفاق کی مدد کی ضرورت ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ وہ اسپیکر صوبائی اسمبلی کے عہدے پر خوش تھے۔ 

سابق وزیراعلیٰ سے متعلق انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کے دور میں بھی صوبے کے حالات اچھے نہیں تھے، صوبے کی بہتری کے لیے جہاں مناسب سمجھتا ہوں کردار ادا کرتا ہوں۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ماضی میں سردار ثنا اللّٰہ زہری سے بھی صوبہ نہیں چل رہا تھا، وہاں بھی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ 15 سے 20 دن میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے انتخابات ہو رہے ہیں، جام کمال خان اگر بہتر سمجھتے ہیں تو وہ پارٹی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کا دوسرے صوبوں سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے، بلوچستان کی ترقی کے لیے ہمیں وفاق کی مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق بلوچستان کی ترقی کے لیے مختص فنڈز سے زیادہ ریلیز کرے۔

عبدالقدوس بزنجو نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے محکمہ داخلہ کام کر رہا ہے، کتنے افراد اب تک لاپتہ ہیں ڈیٹا آنے کے بعد شیئر کریں گے۔

تازہ ترین