• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ہسپتال کے سابق اے ایم ایس کے خلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات

راولپنڈی (ناصر چشتی/خصوصی نمائندہ) بینظیر بھٹو ہسپتال کے سابق اے ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال کے خلاف مختلف شعبوں میں مبینہ کرپشن کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی گئی اور انٹی کرپشن نے انہیں پیر کو طلب کر لیا۔انٹی کرپشن میں درخواست توقیر حیات نے دی جس میں ٹھیکیداروں کو عدم ادائیگی، جعلی افراد کی بھرتی میں مبینہ کرپشن اور شعبہ بلڈنگ، بلڈنگ سٹور، میڈیکل سٹور اور جنرل سٹور میں خوردبرد کے الزامات لگائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ظفر اقبال یکم نومبر کو ریٹائر ہوچکے ہیں۔ اس ضمن میں جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے ایسی کسی درخواست کا علم نہیں ، نوٹس آیا تو دیکھوں گا۔
تازہ ترین