• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدر آصف زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں۔ ہفتہ کو سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کیخلاف 25 سال پرانی نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہیں۔ آصف زرداری کیخلاف اْرسز ٹریکٹر اور اے آروائی گولڈ ریفرنسز میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر کے روز سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔ اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ کریگا۔ آصف زرداری پر اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا۔

تازہ ترین