• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسی عادات گردوں کیلئے نقصاندہ ہیں؟

گردے ہماری مجموعی صحت میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ آپ کے جسم سے فضلہ اور اضافی سیال نکالنے میں مدد کرتے ہیں اور پانی، نمکیات اور معدنیات کا صحت مند توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ 

روزمرہ کی بہت سی ایسی عادات ہیں جو ہمارے گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، آئیے اُن عادات کے بارے میں جانتے ہیں۔

گردوں کی صحت کیلئے نقصان دہ عادات:

درد کش ادویات کا زیادہ استعمال:

سوزش کو کم کرنے والی نان اسٹیرائیڈل اینٹی انفلیمینٹری دوائیں (NSAIDs) درد کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں لیکن یہ گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، خاص طور پر اگر کسی کو پہلے سے ہی گردے کی بیماری ہے۔ اس طرح، NSAIDs کے اپنے باقاعدہ استعمال کو کم کریں اور تجویز کردہ خوراک سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

پروسیسرڈ فوڈز کھانا:

پروسیسرڈ فوڈ سوڈیم اور فاسفورس کے ساتھ بھرے ہوئے ہوتے ہیں، گردے کی بیماری میں مبتلا افراد کو پیک شدہ کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے، زیادہ فاسفورس، پروسیسڈ فوڈز کا استعمال گردوں اور ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اپنے آپ کو ہائیڈریٹ نہ رکھنا:

اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے سے گردوں کو جسم سے سوڈیم اور زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں مدد ملتی ہے۔ زیادہ پانی پینے سے گردے کی پتھری سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ صحت مند گردے والے افراد کو روزانہ 3 سے 4 لیٹر پانی پینا چاہیے۔

چینی کا زائد استعمال:

بہت زیادہ چینی کا استعمال موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے جس سے آپ کو ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، یہ دونوں ہی گردے کی بیماری کا باعث بن سکتے ہیں لہٰذا آپ کو چینی کے استعمال کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے۔ بسکٹ، مصالحہ جات اور سفید روٹی سے پرہیز کریں کیونکہ ان سب میں شکر چھپی ہوئی ہوتی ہے، کھانے کی کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے پیکیجنگ کو بغور پڑھیں۔

تمباکو نوشی: 

تمباکو نوشی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، جو لوگ تمباکو نوشی کرتے ہیں ان کے پیشاب میں پروٹین ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جو کہ گردے کے نقصان کی علامت ہے۔

زیادہ دیر تک بیٹھنا:

زیادہ دیر بیٹھنا گردے کی بیماری کی نشوونما سے منسلک ہے، خراب طرز زندگی گردے کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے،  باقاعدگی سے جسمانی سرگرمی بہتر بلڈ پریشر اور بہتر میٹابولزم سے منسلک ہے، جو گردے کی صحت کے لیے اچھا ہے۔

تازہ ترین