اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی تنہائی کی وجہ سے حکومت خود گھبراہٹ کی شکار ہوچکی،حکومت جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانےکا وعدہ فوری پورا کرے،عوام کو سواتین سالوں میں مایوسیوں، تکلیفوں اور سبز باغوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔ کرپشن اور بیڈگورننس کی وجہ سے ادارے تباہ ہوگئے۔ حکومت الیکشن کمیشن، نیب، ایوان، عدلیہ پر کنٹرول چاہتی ہے۔ ڈیجیٹل مشین دھاندلی کامنصوبہ ہے۔ سٹیٹس کو کے رکھوالے انتخابی اصلاحات نہیں چاہتے، پوری قوم شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے کردار ادا کرے۔جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کے لیے حکومت نے سوا تین سالوں میں کوئی کام نہیں کیا۔