• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے بارے میں اپنی تاریخ رکھتی ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے بارے میں اپنی تاریخ رکھتی ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا، سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے قانونی نکات پر بریفنگ دی، شہزاد اکبر  نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے۔

بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔

تازہ ترین