بھارت میں منعقدہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کو حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے حکومت کی جانب سے این او سی مل گیا۔
بھارت کی جانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزوں کا بھی اجرا کردیا گیا ہے۔
پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم 20 نومبر کو بھارت روانہ ہوگی، جونیئر ورلڈکپ 24 نومبر سے کھیلا جائے گا۔