• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ، 3 نوجوان جاں بحق

اسلام آباد ایکسپریس وے پر شکر پڑیاں کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار کار الٹنے کے بعد متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فہد اسلام، حارث اور شارق کے نام سے کرلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 22 سے 28 سال کے درمیان ہیں۔

تازہ ترین