• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے لانگ مارچ کرنے والوں کو کٹ پڑنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کسی گروپ اور صحافی کا نام نہیں لیا صرف پی ڈی ایم کے سہولت کاروں کی بات کی ہےمیڈیا میں کچھ ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو انکے سیاسی سہولت کار ہیں، ہمیں اپوزیشن اور میڈیا سے کوئی ڈر نہیں ، آزاد میڈیا جمہوریت کیلئے لازم و ملزوم ہے، پی ڈی ایم کو تیسری مرتبہ سردیوں کی موسمی بیماری کی طرح ایک مرتبہ پھر مسئلہ ہوا ہے، ہمیں ان سے کوئی پریشانی نہیں ہے، یہ واپس چلے جائیں گے اور انہیں سیاسی کُٹ ضرور پڑے گی۔

تازہ ترین