الفا ایجوکیشن نیٹ ورک پر جہاں نصابی سرگرمیاں بہترین انداز میں جاری ہیں وہیں کالج کے ڈائریکٹر ز نے غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام کراچی میں اسپورٹس کا سب سے بڑا میلہ سج گیا جو 12 روز جاری رہے گا اسپورٹس فیسٹیول میں کھیلوں کو دو مرحلوں میں کھیلا جارہا ہے پہلے مرحلہ یوتھ پلئیرز کے درمیان شروع ہوا ہے جس کا افتتاح سابق ٹیبل ٹینس چیمپئن عارف خان نے کیا، ڈائریکٹر سلمان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ابتدائی مرحلے میں انڈر 13 اور انڈر 15 کے مینز اور ویمنز پلئرز کے درمیان مقابلے جاری ہیں جو 12 مختلف کھیلوں میں اپنے ہنر آزما رہے ہیں ان کھیلوں میں کرکٹ، فٹسال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، تھرو بال، ٹیک بال، ڈاج بال، ٹگ آف وار ، چیس، آرم ریسلنگ اور ای اسپورٹس شامل ہیں ، صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔
یہ بات جاوید قریشی نے بحیثیت مہمان خصوصی نے پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام ملیر یکجہتی کرکٹ کپ سیزن 2 کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی،مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے 16واں علامہ اقبال کپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کاٹائٹل بحریہ کالج نے اپنے نام کیا۔
سیکریٹری اسپورٹس ایند یوتھ آفیئر اختر عنایت بھر گڑی نے انعاما ت تقسیم کئے اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان،خالد جمیل شمسی، شاہدہ پروین کیانیء فرزند کشمیر چوہدری غلام عباس جمال ایڈوکیٹ بھی موجو د تھے۔