• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس عمران خان نہیں لائے تھے: مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس عمران خان نہیں لے کر آئے تھے، یہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کا بہت بڑا اسکینڈل تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور چوری کا معاملہ ہو اور نواز شریف کا نام نہ آئے یہ کیسے ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یہاں ایوان میں آکر اس وقت جواب دیا اور کہا کہ یہ ہیں وہ ذرائع، پھر سپریم کورٹ میں ذرائع کی بجائے قطری خط آ گیا۔

مراد سعید کا کہنا ہے کہ اسی طرح شہباز شریف کا نام سامنے آیا تو انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے جواب دیں گے، انہوں نے ججز اور جیل حکام کو کو دھمکیاں بھی دیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے حق حلال کی کمائی پاکستان میں استعمال کی، انہوں نے 40 سال کی منی ٹریل ایوان میں دی۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نہ قوم بھولے گی اور نہ میں بھولنے دوں گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رانا شمیم کو نواز شریف نے گلگت بلتستان کا چیف جج لگایا، پورا ٹبر لندن میں اشتہاری بنا بیٹھا ہے، لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے اداروں کو بدنام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا پورا خاندان مفرور اور اشتہاری ہے، روز یہاں آ کر تقاریر کرتے ہیں، کس نے کہا تھا کہ لندن تو کیا پاکستان میں جائیداد نہیں، کیلیبری فونٹ کس نے استعمال کیا تھا۔

وفاقی وزیر مراد سعید کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک کیس لگا ہے جس کے لیے بیانیہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔

تازہ ترین