• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن موسمی بیماری ہے، جو سردیوں میں نکلتی ہے: مراد سعید


وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سڑکوں پر آنے کی تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے، یہ موسمی بیماری ہے، سردیوں میں نکل آتی ہے۔

کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں سے بڑا جلسہ ایک حلقے میں کرتے ہیں، دین کے نام پرسیاست کی جاتی ہے، یہ بچے ٹی وی ٹی وی کھیلتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن گو امریکا گو کا نعرہ لگاتے تھے، جس کا مطلب تھا چلو امریکا چلو، زرداری کہتے تھے کہ ڈرون حملے کرو کوئی مسئلہ نہیں میں سنبھال لوں گا۔

مراد سعید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا الیکشن جیتا، سندھ میں بھی عمران خان ہی حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وکی لیکس سے پتا چلا کہ پرچی چیئرمین بھی آج کل مہنگائی کے خلاف بات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن امریکی سفیر کو کہتے تھے ہمیں خدمت کا موقع دیں۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن امریکی سفیر کو کہتے تھے کہ مجھے موقع دیں، میں زرداری اور نواز شریف سے اچھی خدمت کروں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پشاور سے ڈی آئی خان تک پاکستان کے دوسرے بڑے موٹر وے پر اگلے سال سے کام شروع کریں گے، سی پیک کا مغربی روٹ منظور ہو گیا ہے، ہم اس کا آغاز کریں گے۔

تازہ ترین