• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تکنیکی خرابی، کابل پاسپورٹ آفس کا آپریشن چند روز کیلئے معطل

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پاسپورٹ آفس نے چند روز کیلئے آپریشنز معطل کر دیے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل پاسپورٹ آفس کے آپریشنز تکنیکی وجوہات پر معطل کئے گئے ہیں۔ 

حکام کے مطابق تکنیکی خرابی دور ہونے پر پاسپورٹ آفس آپریشنز بحال کردیے جائیں گے، جب کہ محکمہ پاسپورٹ کے7 دیگرصوبائی دفاتر آپریشنل رہیں گے۔

تازہ ترین