کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی کھلاڑی مجتبی علی خان نے مڈکورٹ انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ منگل کو اسلام آباد میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی کامیابی حاصل نہیں کرسکا ۔ مجتبی علی خان نے ایران کے یونس تلاوار و، روس کے نکیتا سافونوو نے پاکستان کے رضا غوث ، فرانس کے تیانو بلڈوسی نے پاکستان کے حامد اسرارکو ہرایا۔