ینگون (جنگ نیوز ) آنگ سانگ سوچی پرالیکشن میں دھاندلی کی فرد جرم عائد کردی گئی ، آنگ سانگ سوچی فروری2021سے زیرحراست ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمارکی 76سال کی رہنما آنگ سانگ سوچی کوبغاوت، کرپشن،انتخابی دھاندلی سمیت متعدد الزامات کا سامنا ہے۔جرم ثابت ہونے کی صورت میں آنگ سانگ سوچی کوطویل قید کی سزا ہوسکتی ہے۔