• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں بیل ورزش کرنے اسکول کے گراؤنڈ پہنچ گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست کنساس میں پولیس اور فائر فائٹرز نے ایک ہائی اسکول کا اس وقت رخ کیا جب ایک بھاگا ہوا بیل کھلے میدان کا فائدہ اٹھا کر ورزش کرنے وہاں پہنچ گیا تھا۔

ایڈورا پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ایڈورا سٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق جمعرات کے روز وہ ایڈورا ہائی اسکول پہنچے جہاں ایک بیل کو کھلے میدان میں آزادانہ طور پر مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق  مویشی پکڑنا ہمارے پولیس اکیڈمی کے نصاب میں شامل نہیں ہوتا لیکن یہاں ہماری ٹیم ورک کامیاب رہی اور ہم نے ایڈورا سٹی فائر ڈپارٹمنٹ کی مدد سے اس بھاگے ہوئے بیل کو محفوظ طریقے سے پکڑ کر واپس اس کے ٹریلر میں پہنچا دیا۔

اس دوران  نہ تو کوئی زخمی ہوا اور نہ کوئی چالان ہوا۔ خوش قسمتی سے کسی کو بیل نے تنگ بھی نہیں کیا۔

پولیس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بیل کو صرف ایک موونگ وائیولیشن (یعنی چلنے پھرنے کی خلاف ورزی) کا نوٹس دیا گیا۔ بلآخر بیل کو بحفاظت طریقے سے اس کے مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید