لاہور ( نمائندہ جنگ )نواز شریف،آصف زرداری اور مریم نواز کا ٹیلیفون ،چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی، حمزہ شہباز نے بھی پرویز الٰہی اور سالک حسین کی موجودگی میں اسپتال جا کر سینئر سیاستدان کی عیادت کی، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف ،سابق صدر آصف علی زرداری، مریم نواز اور دیگر ممتاز سیاسی رہنمائوں نے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ، نوازشریف کا کہناتھا کہ اللہ تعالی چوہدری شجاعت کو صحت کاملہ عطا کرے،ہم سب انکی جلد صحت یا بی کیلئے دعا گو ہیں جبکہ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری تمام نیک خواہشات اور دعائیں چوہدری شجاعت حسین کیلئے ہیں، ادھرپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے ہسپتال جا کر مسلم لیگ (ق ) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی، اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی موجود تھے،ہسپتال میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین سے بھی حمزہ شہباز شریف کی بات چیت ہوئی،حمزہ شہباز کاکہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ملک کے سینئر سیاستدان اور نہایت نفیس انسان ہیں، اللہ تعالی کے حضور چوہدری شجاعت حسین صاحب کی مکمل صحتیابی اور تندرستی کیلئے دعا گو ہوں۔