• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر ہمسایہ ممالک سے تجارت کے فروغ کیلئےکوششیں تیز کریں، اسد قیصر

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر محمد نوید ملک کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔چیمبر کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی افغانستان، وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر ہمسایہ ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کیلئےکوششیں تیز کرے۔اس موقع پر اسلام آباد چیمبرکے صدر محمد شکیل منیر نےکہا کہ اسلام آباد میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے، جس سے خطے میں صنعتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا،لہذا حکومت چیمبر کے تعاون سے اس اہم منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔
تازہ ترین