• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیز سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 15 رکنی ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے جبکہ پیٹ کمنز نائب کپتان ہوں گے۔

عثمان خواجہ کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ میچل مارش اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، اے ٹیم میں شامل کر لیے گئے۔

ایشیز کا پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر سے برسبین میں اور دوسرا ٹیسٹ 16 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔

تازہ ترین