• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا سے پوچھیں کون کال کر رہا ہے: فروغ نسیم


وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب اچھے باشریعت آدمی ہیں، ان سے پوچھیں کہ کس کی کالز آ رہی ہیں، کون کال کر رہا ہے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی جس کا کہنا تھا کہ مولانا کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کو بل منظور کرانے کے لیے فون کالز آ رہی ہیں۔

وزیرٍِ قانون فروغ نسیم نے کہا کہ یہ نمبر گیم ہے،ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے پارلیمنٹ کے نمبر پورے ہیں، ہمارے بل بھی ایسے ہیں جو عوام کی دلچسپی کے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان بلز کو اخلاقی اور عددی طور پر پاس ہو جانا چاہیئے، ان شاء اللّٰہ ہمیں ناکامی نہیں ہو گی، ایم کیو ایم کے تحفظات دور ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین