• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 بلوں پر ووٹنگ ہوئی، چیلنج کرنا مشکل ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 70 بلوں کے اوپر ووٹنگ ہوئی ہے، دونوں ایوانوں نے بلوں کی منظوری دی ہے، ان کو قانونی طور پر چیلنج کرنا مشکل ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کا بل ہے، مشکل ہوگا لیکن بل چیلنج ہوسکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہوا، آئندہ عام انتخابات میں ووٹنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کے رویے کی وجہ سے ہمیں اکیلے بل پاس کرنے پڑے، نوازشریف کرکٹ بھی اپنے ایمپائر کے بغیر نہیں کھیلتے، اپوزیش ضد چھوڑ دے، ہمیں نہیں ہراسکتے، یہ تھکے ہوئے پہلوانوں کا کام نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج حکومتی اتحاد نے 223 ووٹ لیے، حکومتی اتحاد کو سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسییز پاکستانیوں کو ووٹ کےحق کےبل اہم تھے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے حوالے سے بھی اہم ترامیم لائی گئی ہیں، وراثت کے قانون میں پی ٹی آئی حکومت  جو ترامیم لائی اس پر پہلےکبھی نہیں سوچا گیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ انہوں نے شیڈول بنایا، ایک ہفتے ایک ادارے کے خلاف تو اگلے ہفتے دوسرے کے خلاف بولیں، ان کی مایوسیوں میں آئندہ مزید اضافہ ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ  ہم نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی جو بنیاد رکھی ہے، اسے آج مکمل کیا، الیکشن کمیشن کی 36 سفارشات کو بھی انکارپوریٹ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن انتظار میں تھی کہ وزیراعظم کےخطاب پر ہلہ گلہ کرے گی۔

تازہ ترین