کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت کالونی گلی نمبر5 لیاری مغل اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں گیس سلنڈر دھما کے میں 30سالہ اشفاق جاں بحق ہوگیا ، 25سالہ کومل زوجہ اشفاق،9ماہ کا عرفان ،7 سالہ حیبا،34سالہ رشیدہ زوجہ رضوان،6سالہ زینب اور 11سالہ زین العابدین جھلس کر زخمی ہوگئے ، پولیس اور ریسکیوعملے نے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال برنس سینٹرمنتقل کیا گیا ۔