• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کارکن اپنی جدوجہد تیز،اتحاد اور نظم وضبط کی فضا کو فروغ دیں،شاہ محمود

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کے نئے سفر کے حوالے سے خواتین چیئرمین عمران خان کے ویژن کی کامیابی کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز ،اتحاد اور نظم وضبط کی فضا کو فروغ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر بین گل خان کی قیادت میں اپنی رہائش گاہ پر خواتین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پرسبین گل خان نے شعبہ خواتین کے ونگ کی بحالی کے بعد تنظیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے متعلق آگاہ کیا ۔ اس موقع پر سبین گل خان نے کہا کہ خواتین کی تنظیم سازی کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی ممبر شپ انٹرا پارٹی الیکشن کے ساتھ ساتھ ملتان میں خواتین کے ضلعی کنونشن اور لاہور میں خواتین کے صوبائی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی انتظامات مرتب کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ خواتین کی جانب سے خواتین کی حوصلہ افزائی اور پارٹی کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعتراف کے حوالے سے عمران خان ایوارڈ کی تقسیم کا پروگرام بھی مرتب کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے شعبہ خواتین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جدوجہد کو مزید آگے بڑھائیں ، خواتین کے مابین اتحاد و نظم و ضبط کی فضا کو فروغ دیں اور پی ٹی آئی کی ممبر سازی کیلئے زیادہ سے زیادہ خواتین کو ممبر بنائیں کیونکہ خواتین ہی ملک میں کرپشن کے خاتمے اور لٹیرے حکمرانوں سے ملک کو بھگانے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔ اس موقع پر شعبہ خواتین کی عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے قائدین کی ہدایت کے مطابق سرگرمیوں کو جاری رکھیں گی ۔ 
تازہ ترین