• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NTS سے طلبہ کا استحصال بند، ان کی یونینز بحال کی جائیں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی،پ ر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہNTSسے طلبہ کا استحصال بند،انکی یونینز بحال کی جائیں، وزیراعظم وعدہ پورا کریں اور طلبا یونین پر پابندی اٹھائیں، جی ڈی پی کا پانچ فیصد تعلیم پر لگایا جائے، قومیں ایٹم بم اور اسلحہ کی بنیاد پر نہیں بلکہ تعلیم کی بنیاد پر ترقی کرتی ہیں، حکمرانوں نے غریب سے نوالہ اور طالبعلم سےقلم اور کتاب چھین لی، والدین اپنے بچوں کی یونیورسٹیوں اور کالجز کی فیسیں ادا نہیں کرسکتے، ہمارا تعلیمی بجٹ افغانستان اور بھوٹان سے بھی کم ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تباہ کردیا گیا، بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، نوجوان نسل نشہ اور ڈپریشن کا شکار ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام حقوق طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حمزہ محمد صدیقی نے کنونشن سے اپنے خطاب میں حکمرانوں کی تعلیم دشمن پالیسیوں پر تنقید کی۔ انہوں نے حکمرانوں سے کہا کہ کہ وہ طلبہ کے آئینی و جمہوری حق کو بحال کرتے ہوئے فی الفور طلبہ یونین پر بین ختم کریں،موجودہ حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں 23فیصد کمی کی اورطلباوطالبات کا استحصال کیا۔

تازہ ترین