• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتزاز احسن نے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دیدیا

لاہور(آئی ا ین پی ) سینئر سیاستدان اور وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ لندن نواز شریف کا گھر ہے، نواز شریف آج تک اپنی منی ٹریل تو دے نہیں سکے۔ رانا شمیم کا بیان حلفی بظاہر بالکل بوگس ہے، یہ بیان حلفی ماضی کے کیلبری فونٹ اور قطری خط جیسامعرکہ ہے، کوئی چیف جسٹس کھلے عام اس طرح کی ہدایات نہیں دے سکتے۔ جسٹس عمر فاروق،نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں شامل نہیں تھے اور اس وقت وہ ملک میں بھی نہیں تھے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک کی بات نہیں ہونی چاہیے کہ رانا شمیم کے بیان حلفی کے پیچھے کون ہے۔

تازہ ترین