• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این جی سیکٹر یکم دسمبر تا 15جنوری بند کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں سی این جی سیکٹر یکم دسمبر سے 15 جنوری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سردیوں کے لیے گیس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ سیمنٹ سیکٹر، فرٹیلائزر اور برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

تازہ ترین