• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، نوشہرہ میں جلسے روکنے کی کوشش پر دمادم مست قلندر ہوگا، بلاول بھٹو

لاہور(نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پشاور، نوشہرہ میں جلسے روکنے کی کوشش پر دمادم مست قلندر ہوگا،پی ٹی آئی کو جو کرنا ہے کرلے جلسے ہر صورت ہوں گے ۔ بلاول بھٹو نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے یوم پیدائش پر مبارکباد بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوسے پی پی پی خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت نے ملاقات کی ، جس میں سیاسی صورت حال ، بلدیاتی انتخابات اور19نومبر کو نوشہرہ اور30نومبر کو پشاور میں ہونے والے جلسوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے رہنماؤں نے بتایا کہ انتظامیہ نے پشاور میں جلسے کی اجازت نہیں دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جو کرنا ہے کرلے، پشاور اور نوشہرہ میں جلسے ہر صورت میں ہوں گے اگر خیبرپختونخوا میں حکومتی جماعت کے جلسے ہوسکتے ہیں تو پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کیوں نہیں ہوسکتے، اگر جلسوں پر پابندی کی آڑ میں عوام اور جیالوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا۔

تازہ ترین