• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی: کالعدم TTP سے حکومت کی بات چیت کیخلاف قرار داد منظور

سندھ اسمبلی میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وفاقی حکومت کی بات چیت کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں شروع ہوا۔

حکومت نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات پر وفاقی حکومت کے خلاف قرار داد منظور کر لی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کے قاتلوں سے بات چیت کرنے سے پہلے تمام اداروں کو اعتماد میں لیا جائے۔

رکنِ پیپلز پارٹی قاسم سومرو نے کہا کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی دہشت گردی سے ملک کے عوام نے نقصان بھگتا ہے۔

سندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کے دوران اپوزیشن لیڈر حلیم عادل اور تحریک انصاف کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا۔

تاہم شور شرابے کے باوجود کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی، جبکہ اپوزیشن کی قرار داد پیش نہ ہو سکی۔

تازہ ترین