• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کے دوسرے اور آخری چاند گرہن کا آغاز


رواں سال کے دوسرے اور آخری جزوی چاند گرہن کا آغاز ہو گیا ہے۔

جزوی چاند گرہن کا نظارہ اس وقت امریکا، چلی اور شمالی امریکا میں دیکھا جا رہا ہے جبکہ جاپان کے شہر ٹوکیو میں بھی اس وقت چاند گرہن  دیکھا جا سکتا ہے۔

رواں سال کا آخری چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، یورپ میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوا تھا۔

جزوی چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر47 منٹ پر ہوگا جبکہ اس جزوی چاند گرہن کا مکمل اختتام پاکستانی وقت کے مطابق 5 بج کر 4 منٹ پر ہوگا۔

واضح رہے کہ  چاند کو جزوی طور پر لگنے والا یہ گرہن 600 سالہ تاریخ کا سب سے طویل ترین گرہن ہے۔

تازہ ترین