پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ پر 18 مئی سے تجاوزات کیخلاف تاریخی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرارشاد سوڈھر ، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تفصیل سے بات ہوئی اوریہ فیصلہ کیا گیا کہ چارسدہ روڈ پر کل 18 مئی سے تجاوزات کیخلاف تاریخی آپریشن کیا جا ئے گا جس میں تمام غیر قانونی طور پر قائم تعمیرات کوبھاری مشینری کے ذریعے مسمار کیا جائے گا تجاوزات مافیا کو بار بار نوٹس دینے کے با وجود ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا جس کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ ان کیخلاف آپریشن کر کے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگاتجاوزات مافیا کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ 18 مئی سے پہلے تجاوزات کو رضاکارانہ طور پر ہٹا دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔