• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلیک بالڈوِن نے جان بوجھ کر گولی چلائی،اسکرپٹ سپروائزر کا الزام

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست نیو میکسیکو میں گزشتہ ماہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلیک بالڈوِن سے حقیقت میں گولی چلی۔گولی کی زد میں آکر موقع پر موجود 42 سالہ ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی ہیلینا ہچنس ہلاک ہوگئیں جب کہ ڈائریکٹر زخمی ہوگئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب فلم کی اسکرپٹ سپروائزر نے اداکار پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسکرپٹ میں کہیں بھی فائر کا ذکر نہیں تھا، اداکار نے گولی جان بوجھ کر چلائی۔رپورٹس کے مطابق اداکار ایلیک بالڈوِن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شوٹنگ کے دوران استعمال ہونے والی بندوق سے ہلاکت شاذ و نادر ہی سننے میں آتی ہے۔ اس سے قبل 1993 میں معروف مارشل آرٹس ہیرو بروس لی کے بیٹے برینڈن لی کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔برینڈن لی 1993 میں فلم ’The Crow‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کی عمر محض 28برس تھی۔ خیال رہے کہ شوٹنگ کے لیے عام طور پر جو بندوقیں استعمال کی جاتی ہیں ان میں اصلی گولی کی جگہ ’Blanks‘ استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان میں خول اور بارود اصلی گولی جیسا ہی ہوتا ہے تاہم لوہے کا وہ بیرونی حصہ (Projectile) نہیں ہوتا جو اصلی گولی میں تیزی سے نکل کر نشانے کو چیر دیتا ہے۔Blanks بھی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں کیوں کہ اس کو چلانے سے بھی چنگاری اور پریشر اصلی گولی جیسا ہی پیدا ہوتا ہے۔

تازہ ترین