کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کے مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو حکومت کرنے کے لئے مزید دو سال دے دیئے ہیں، مریم نواز کیجانب سے عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ان ہاوس تبدیلی کو اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی قرار دیا گیا ،انہوں نے کہا کے عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کی سرکار سے نجات چاہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کے اس عوام دشمن حکومت سے کل جان چھڑائی جائے جس کا فوری حل عدم اعتماد کی تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی ہے، نثار کھوڑو نے کہا کے عام انتخابات کے لئے مدت 2023ہے اور ن لیگی رہنما مریم نواز اس حکومت سے فوری جان چھڑانے کے لئے نہ عدم اعتماد کی تحریک نہ ان ہاؤس تبدیلی اور نہ لانگ مارچ چاہتی ہیں۔