• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی بمباری، حکومت نے پارلیمنٹ پر خودکش حملہ کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی بمباری، حکومت نے پارلیمنٹ پر خودکش حملہ کیا،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی فسطائیت اور آئین دشمنی کو چیلنج کرینگے، متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی فسطائیت اور آئین دشمنی کو چیلنج کرے گی۔اس بات کا فیصلہ جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا،جو پارلیمنٹ ہاؤس کے اپوزیشن چیمبر میں ہوا۔اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کی ،اجلاس میں سابق وزاعظم شاہد خاقان عباسی ،جنرل احسن اقبال ، رانا تنویر ،ایاز صادق ، مرتضیٰ عباسی، رانا ثنا ء اللہ ، خرم دستگیر اور مریم اورنگزیب نے شرکت کی ،لندن سے پارٹی قائد نواز شریف،سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، سعد رفیق اور سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی شذا فاطمہ خواجہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ، شہبازشریف ن کہاکہ ملک میں عمران نیازی کی بادشاہت قائم نہیں ہونے دینگے،اجلاس نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کے قانون سازی بلڈوز کرنے کے معاملے پر غورکیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی فسطائیت اور آئین دشمنی کو چیلنج کرے گی۔ اس موقع پر حکومتی قانون سازی عدالت میں چیلنج کرنے پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انتخابی اصلاحات اتفاق رائے کے بغیر کی گئی ہیں ۔ شہبازشریف نے کہاکہ آئین حکومتی قانون سازی کو قانونی نہیں مانتا، فرمان عمران نیازی مسترد کرتے ہیں۔

تازہ ترین