• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعتی بنیادوں پربلدیاتی انتخابات کا انعقاد، پختونخوا حکومت کی پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد کرانے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے ، جسے25 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا،صوبائی حکومت نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ کے اس فیصلے سے قانون میں ابہام پیدا ہواہے ،اپیل گزار نے سپریم کورٹ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔

تازہ ترین