• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای وی ایم، نئی قانون سازی متحدہ اپوزیشن مشاورت سے کریگی، شیری رحمان


کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہاکہ ای وی ایم کے حوا لے سے نئی قانون سازی متحدہ اپوزیشن مشاور ت سے کرے گی اور آگے کی سوچ مشترکہ ہوگی، پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہاکہ آئندہ الیکشن ای وی ایم پرہوتے نظر نہیں آرہے،استعمال مرحلہ وارشروع کرناچاہئے،رہنما جے یو آئی ف حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ زور زبردستی سے یکطرفہ قانون سازی کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہاکہ ای وی ایم کے حوا لے سے نئی قانون سازی متحدہ اپوزیشن مشاور ت سے کرے گی اور آگے کی سوچ مشترکہ ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں شیری رحمان نے کہاکہ پارلیمنٹ میں ہم پی ڈی ایم کے نہیں جوائنٹ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے رابطہ کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شیری رحمان نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کاطوفان آیا ہواہے پی پی اپنی سیاسی جدوجہد جا ری رکھے گی۔ پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہاکہ 17 نومبر پارلیمانی تاریخ کا افسوسناک دن تھا پارلیمنٹ میں بیک وقت کئی قانون پاس ہورہے تھے لیکن اس پر کوئی سنجیدہ گفتگو یا بحث نہیں ہورہی تھی۔

تازہ ترین