مردان ( نمائندہ جنگ ) چارسدہ چوک ،منگل باغ چوک ،پی آرسی مارکیٹ ،بغدادہ اور نیو اڈہ کے سینکڑوں تاجروں نے مرکزی تنظیم تاجران نویدسحر کے صدر مصطفی کمال کی قیادت میں پروفیشنل ٹیکس کے خلاف ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے بنیرز اٹھارکھے تھے جن پر پروفیشنل ٹیکس کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر خلیل پلازہ میں احتجاجی جلسہ منعقد کیاگیا جس سے مصطفی کمال ،سلیم دولت زئی مولانا محمد علی ، حضرت منیر، صاحب زادہ ،روح اللہ عرف لالاجی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت سے عوام نے بہت توقعات وابستہ کر رکھی تھیں لیکن حکومت نے ظلم کی انتہاکرتے ہوئے 2011کے ٹیکس جرمانوں سمیت وصول کرناشروع کردیئے ہیں جو تاجر برادری کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے مقررین نے کہاکہ تاجر برادری پہلے سے قسم قسم کے ٹیکس دے رہی ہے اس لئے وہ پروفیشنل ٹیکس دینے کو ہر گزتیارنہیں حکومت فوری طورپر اسے واپس لے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا۔