• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست منظور

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔

دورانِ سماعت ڈاکٹر عاصم، وسیم اختر، انیس قائم خانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عبدالقادر پٹیل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عبدالقادر پٹیل اسمبلی سیشن کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر چھٹی پر ہیں۔

عدالت نے ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رینجرز کے گواہوں کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مقدمےکی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین