• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے دو ریفرنس، نیب آرڈننس سے متعلق درخواست پر دلائل کیلئے وکلا کو مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق دو ریفرنس میں نیب آرڈننس سے متعلق درخواست پر دلائل کے لئے ملزمان کے وکلا کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی ۔ منگل کو احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق دو ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم پیش نا ہوسکے، دوران سماعت ملزم کے وکیل کی جانب سے ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔ دوران سماعت نیب آرڈننس سے متعلق درخواست پر دلائل کے لئے ملزمان کے وکلا کی جانب سے مہلت طلب کی گئی ۔ عدالت نے دونوں ریفرنس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب کی کرپشن اور جےجے وی ایل میں 17 ارب کی کرپشن کے ریفرنس زیر سماعت ہیں۔

تازہ ترین