پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے 64 اننگز میں 2 ہزار 515 رنز بنالیے ہیں۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2 ہزار 514 رنز بنائے تھے۔
تیسرے نمبر پر محمد رضوان ہیں جنہوں نے 40 اننگز کھیل کر 1396 رنز اسکور کیے، جبکہ فخر زمان نے 55 اننگز کھیل کر 1221 رنز بنائے ہیں۔