• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے بعد گیس بحران حکومتی ناکامی ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بعد گیس بحران حکومتی ناکامی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی مجرمانہ نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، عوام کو بے بسی کی دلدل میں پھینکنا حکومتی بے حسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے بعد گیس کا بحران حکومت کی ناکامی ہے، گیس ٹرمینل موجود ہیں لیکن حکومت بر وقت گیس کا بندوبست نہ کرسکی۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اس وقت گیس ٹرمینلز کی گنجائش کے نصف سے بھی کم کو بروئے کار لایا جارہا ہے، حکومت سے نجات سے ہی ملک کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام کو مشکلات، مسائل، مہنگائی اور بے بسی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین