• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس طرح ڈسکہ الیکشن چوری کیا اب مشینیں لا کر الیکشن چوری کا منصوبہ ہے، شاہدخاقان


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جن حکمرانوں کو عوام کی تکلیف کا احساس نہ ہو وہ اقتدار کے قابل نہیں، جس طرح ڈسکہ الیکشن چوری کیا اب مشینیں لاکر الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔

پشاور میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے تحت نکلنے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک ملک کا نظام آئین کے مطابق نہیں ہوگا، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، قانون سازی کرکے کلبھوشن کو این آر او دیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم واحد پلیٹ فارم  ہے جو عوامی مسائل کی بات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کی جانے والی قانون سازی ملکی مسائل کے حل کے لیے نہیں ہے۔

تازہ ترین