پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو پتھر کے دور میں لے جاکر دم لیں گے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نالائق وزیراعظم کے مالی سہولت کار گیس بحران کے ذمےدار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھروں میں روٹی پکانےکے لئے گیس دستیاب نہیں، حیرت ہے ابھی تک سندھ حکومت کو گیس بحران کا ذمےدار نہیں ٹھہرایا گیا۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ ایل این جی خریداری میں تاخیر کرکے قومی خزانہ اور عوام کو لوٹا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو پتھر کے دور میں لے جاکر دم لیں گے۔